اترپردیش میں مہوبہ کبرئی علاقے میں تین افراد نے عصمت دری میں ناکام ہونے
پر ایک لڑکی کو تین سو فٹ گہری کھائی میں پھینک دیا جس سے اس کی موت ہوگئی۔اڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیش سکسینا نے آج یہاں بتایا کہ رمکنڈا
گرینائٹ
کان کے نزیک مزدوروں کی بستی سے کل رات تین افراد ایک مزدور کی بیٹی کو اس
کی جھوپڑی سے زبردستی اٹھاکر لے گئے۔بدمعاشوں نے لڑکی کے ساتھ عصمت دری میں ناکام رہنے پر اسے گہری کھائی میں پھینک دیا جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔